جمعرات، 10 نومبر، 2016

توانائی پیدا کرنے والی پانچ عادتیں


پانچ ایسی عادات جو آپ میں توانائی لانے میں   بڑی معاون ہو سکتی  ہیں  :
1۔         بے لوث عزت دینا
جب  آپ لوگوں کو بے لوث عزت  دینا شروع کرتے ہیں   تو ساتھ ہی  سوال پیدا ہوتا ہے کہ لوگ سر پر سوا ر ہو جاتےہیں   یہ منفی سوچ ہے  اس کا مطلب  ہے آپ کو عز ت دینی نہیں آتی ۔جیسے  آپ نئی نئی گاڑی چلائیں تو وہ زیادہ لگتی ہے  اس کا مطلب ہے ابھی گاڑی صحیح طرح چلانی نہیں آتی  جب چلانی آ جاتی ہے  تو پھر  وہ کم لگتی ہے  اسی طرح جب آپ نئی عادات کو اپناتے ہیں تو ان عادات کو صحیح طرح استعمال کرنا نہیں آتا  لیکن جب  آپ ایک کام  کو بار بار کرتے ہیں  تو پھر آسانی ہو جاتی ہے  عادت بننے میں کچھ وقت لگتا ہے۔
2۔         بے لوث کسی کا کام کرنا
ایک ذرا سا ٹیلی فون کرنے سے،  دو جملے بولنے سے ،راستہ بتانے سے ، اپنا نمبر دینے سے   وقت ضائع کیے بغیر اگر کسی کا کام ہو جاتا ہے  تو ضرور کیا کریں یہ چھوٹی سی عادت آپ کوبہت فائدہ دے گی  آپ صرف اتنا کریں جتنا آپ کر سکتے ہیں۔ زندگی میں اصول بنائیں  دیئے کے روشنی دینی ہے  تیل نہیں دینا کیونکہ تیل نے کام آنا ہے  اوروں  کو بھی روشنی چاہیے  تیل دے دو گے تو روشنی ختم ہو جائے گی  ایک بظخ ہے انڈہ دیتی ہے  توانڈہ بانٹ دیں خیر ہے بطخ کو ذبح کر کے نہ کھلائیں  یعنی درخت کا پھل ضرور بانٹیں  لیکن کسی کو درخت کاٹنے نہ دیں  اس لیے کہ کہیں یہ نہ ہو کہ یہ چھاؤں کسی اور نے بھی لینی ہے وہ نہ چھن جائے ۔
3۔          خوش اخلاقی
خوش اخلاق انسان بنیں کہ  کہنا آسان ہے  مگر کرنا بہت مشکل ہے حضرت شیخ سعدیؒ  اپنی کتاب میں لکھتے ہیں  کہ " میں نے ایک شخص کو دیکھا  جو بکر ی کو رسی کے بغیر  لیے جا رہا تھا  اور بکر ی ساتھ ساتھ چل رہی تھی  میں نے اس پوچھا اسے رسی کیوں نہیں باندھی  اس نے جواب دیا باندھی تو ہوئی ہے مگر آپ کو نظر نہیں آ رہی  میں نے پوچھا کون سی رسی  اس نے جواب دیا محبت کی رسی "۔ لوگوں کو محبت دیں گے تو محبت ملے گی۔
4۔         سخاوت
دل اور ہاتھ کے سخی انسان بنیں  اپنے مال اپنی  آسانیوں میں  دوسروں کو ضرور شامل کریں  اور کوالٹی کی چیزوں میں ضرور شامل کیا کریں   جب آپ کوالٹی کی چیز دیتے ہیں  وہ آپ کی توانائی بن جاتی ہے ۔ جاوید چوہدری  اپنے کالم میں لکھتے ہیں  کہ ایک بہت بڑے افسر  بیٹھے چائے پی رہے ہوتے ہیں  دور کیا دیکھتے ہیں کہ ایک گاڑی آ کر رکتی ہے جس سے ایک باباجی  اترتے   ہیں اور چلے جاتے ہیں  ان بابا جی کو دیکھ کرآفیسر چائے  چھوڑ کر ہاتھ باندھ کر  فورا کھڑے ہو  جاتے ہیں جب بابا جی نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں   تو آفیسر بیٹھ جاتے ہیں  آفیسر کے پاس بیٹھے ہوئے شخص نے پوچھا  یہ آپ کے پیر صاحب ہیں کیا  انہوں نے جواب  دیا نہیں  ۔۔۔ پھر کیا ہیں   انہوں نے جواب  دیا میرے والد ان  صاحب کے پاس  ملازم تھے  ایک دفعہ میں  ان سے ملا تھا  انہوں نے مجھے فٹبال خرید کر دیا تھا  یہ ہے بے لوث شفقت اور محبت  آپ کا تھوڑا سا اچھا اخلاق  آپ کا چھوٹا سا عمل  آپ کا ایک جملہ   آپ کی دی ہوئی آسانی  اگر کسی کی زندگی میں  کوئی رول ادا کر جائے  تو یہ بہت بڑی بات ہے ۔
5۔         دوسروں کو توجہ دینا
توجہ کا مطلب  یہ ہے کہ اپنے آپ سے ہٹ کر  دوسرے میں تھوڑی سی توجہ ڈالنا آپ حیران ہوتے ہیں لو گ کہیں گے کہ ہمیں آپ سے پیا ر کیسے ہو گیا  آپ پریشان ہوں گے  کہ  میرے ساتھ اتنے بندے  کیسے آ گئے  اس کی وجہ یہ ہے کہ  آپ نے  لوگوں کو توجہ دینی شروع کر دی ۔
(Workshop for Planning 2016, Syed Qasim Ali Shah)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں