جمعرات، 10 نومبر، 2016

انسپائریشن کم ہونا


جس طرح ہمیں روزانہ کھانا کھانا پڑتا ہے ، کپڑے پہننے پڑتے ہیں  اور دوسرے کام کرنے پڑتے ہیں اسی طرح انسپائریشن ، موٹیویشن  بھی روزانہ لینی پڑتی ہے ۔ لوگوں کے پاس انرجی اور موٹیویشن کیوں نہیں ہوتی یا کیوں برقرار نہیں رہتی اس کی صرف ایک وجہ ہوتی ہے جس کا جتنا خوبصور ت  اور واضح ویثرن ہوتاہے  وہ اتنا زیادہ پرجوش ہوتا ہے  ۔ وہ لوگ جو پرجوش نہیں رہتے ان کا ویثرن واضح نہیں ہوتاآپ سڑک پر سفر کرتے ہوئے دیکھیں تو لگتا ہے کہ دور سڑک آپس میں مل رہی ہے  اور راستہ بند ہو رہا ہے  جب قریب جاتے ہیں  سڑک اسی طرح رہتی ہے راستہ اس کے لیے کھلا رہتا ہے جو آگے چل رہا ہے ۔ چلتے رہنے اور واضح ویثرن کا نام موٹیویشن ہوتا ہے  اور موٹیویشن آپ کو  روز درکار ہوتی ہے اس کے دو طریقے ہیں  ویثر ن واضح کریں  اپنا ایک خوبصور ت خواب سوچیں  جوآپ کو زندہ رکھے جو آپ کو پرجوش رکھے ۔

دوسرا طریقہ جہاں سے انرجی ملتی ہے وہاں بار بار جائیں ۔ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جب ہم انہیں کرتے ہیں  تو ہمیں انرجی ملتی ہے  بعض کو نماز توانائی دے دیتی ہے اسی طرح اور دوسرے بہت سارے کام توانائی فراہم کرتے ہیں۔آپ کامیاب لوگوں کی کہانیاں پڑھیں آپ کو توانائی ملنا شروع ہو جائے گی کامیاب بندہ اگر آپ کے ساتھ ہے تو اس کا اثر آپ پر پڑتا ہے  یہی وجہ ہے ایک حدیث کا مفہوم ہے "اگر ایک شخص ایک عطار کی دکان میں جائے جہاں خوشبو بک رہی ہے وہاں خوشبو خریدے نہ خریدے  لیکن جب باہر نکلے گا  تواس کے بدن کو خوشبو لگی ہو گی اور اگر ایک شخص کوئلے کی دکان پہ جائے   کوئلہ خریدے نہ خریدے اس کے سفید کپڑوں پہ  کالک کا داغ لگ جائے گا "  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں