موبائل کو مقصد کے تحت استعمال کرنا چاہیے ۔ سمارٹ ورک کے حوالے سے موبائل سب سے اہم چیز ہے یہ زندگی کا ہائی جیکر بن چکا ہے کیو
نکہ یہ انسان کی توانائی اور وقت کو ہائی
جیک کر لیتا ہے ۔ یہ ایسی چیز ہے کہ جو
لوگ اس کے ریسا ہوتے ہیں وہ مریض
بن جاتےہیں کیو نکہ انہوں نے اپنی جان
موبائل میں ڈالی ہوتی ہے ۔ اگر زندگی میں کوئی مقصد ہے پھر اس
سے اچھی چیز کوئی نہیں ہے بامقصد انسان کے لیے موبائل فون کا ہونا ایک انعام ہے ، وہ مقصد کے ساتھ کالیں کرے گا، وہ
مختصر گفتگو کرے گا ۔ موبائل کاصحیح استعمال کرنےکےلیے
پہلے مقصد کا تعین کریں ۔ موبائل
ایک ریکارڈ کیپر ہے، یہ ایک پلانرر
ہے۔ اس کو اپنا غلام بنائیں اس کے غلام نہ
بنیں کیو نکہ آپ اس کے حاکم ہیں پھر اس
کو مقصد کے تحت استعمال کر سکیں گے اور
اگر نہیں ہیں تو پھر اس میں اتنی طاقت ہے کہ یہ آپ
کو اپنا غلام بنا لے گا ۔
(Training of
Police Officer, Syed Qasim Ali Shah)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں