ہفتہ، 12 نومبر، 2016

جاپانی زبان



جاپانی زبان دنیا کی مشکل زبانوں میں سے ایک ہے خاص طور پر اس کا رسم الخط انتہائی پیچیدہ ہے ۔ ایک ہی زبان کے لیے تین رسم 

الخط رائج ہیں ۔ ان میں قدیم ترین رسم الخط کھانجی کہلاتا ہے ۔ اس میں حروف تہجی نہیں ہوتے بلکہ ہر لفظ کی الگ الگ شکل ہوتی ہے

 اوراس طرح اس زبان کو سیکھنے کے لیے ہزار ہا الفاظ کے الگ الگ نقوش سیکھنے پڑتے ہیں، دو رسم الخط بعد میں پیدا ہوئے ہیں جن 

میں سے ایک کو کھاتے گانا اور دوسرے کو ہرگانا کہا جاتا ہے ان دونوں میں حروف تہجی ہوتے ہیں مگر ان کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔

 جاپانی زبان ان تینوں طریقوں سے لکھی جاتی ہے۔

سفر در سفر، مفتی تقی عثمانی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں