ہفتہ، 19 نومبر، 2016

صحیح تصویر


خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے ضروری یہ ہے کہ آپ اپنے متعلق ایک حقیقت پسندانہ تصویر پیش نظر رکھیں اور اس کا احترام کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ آپ کون کون سے اچھے اور کون کون سے برے اوصاف ہیں؟ یعنی آپ کی خوبیاں اور خامیاں آپ پر واضح ہونی چاہیئں۔ اس سے آپ کی خود اعتمادی بڑھے گی۔اگر آپ کو معلوم ہو جائے کہ آپ میں اچھے اوصاف ہیں تو آپ فی الفور زیادہ خود اعتمادی حاصل کر لیں گے۔ اگر آپ کو پتا چل جائے کہ آپ میں کون کون سے اچھے اوصاف ہیں تو آپ ان سے ایک کامیاب زندگی کی تعمیرکے لیے کام لینا شروع کر دیں گے اسی طرح آپ کو اپنی خامیوں سے آگاہی ہو جائے اور ان کا تعین ٹھیک ٹھیک کر لیں تو انہیں پیش نظر رکھ کر اپنے متعلق ذہن میں صحیح منصوب تیار کر سکیں گے اور ساتھ ہی یہ فیصلہ ہو سکے گا کہ ان کے متعلق آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟
اس کے لیے پہلا قدم یہ ہے
1
۔ آپ کے اچھے اوصاف وہ ہیں جن کی بناپر آپ ایک مسرت بخش اور کامیاب زندگی تعمیر کریں گے۔
2
۔ خامیوں کا تعین اس وقت بہت آسان ہو جائے گا جب آپ یقین کر لیں گے کہ آپ کی پوری تصویر ویسی دل شکن نہیں جیسی آپ کی بری عادت ہے۔
خود اعتمادی بڑھایئے،سی گلبرٹ رین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں