سندھ
کے ایک پسماندہ علاقے کے ایک غریب گھر سے تعلق رکھنے والی ان چار بہنوں کو عزم
وہمت کی روشن مثال کہا جائے تو بے جانا ہوگا۔ ان چاروں بہنوں نے انتہائی محدود
وسائل کے ساتھ سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کی لیکن مقابلے کے امتحانات پاس کئے
اور آج یہ چاروں محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق سکھر شہر کی ایک کچی آبادی سے تعلق رکھنے والی بہنیں کشمالہ بھٹی، کومل بھٹی اور ماریہ بھٹی سندھ پولیس میں جبکہ شمائلہ بھٹی ریلوے پولیس میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان قابل اور باہمت لڑکیوں کے والد محمد انور بھٹی پلمبر کا کام کرتے ہیں جبکہ ان کی والدہ ساجدہ بی بی لیڈی ہیلتھ ورکر ہیں۔

سب سے
بڑی بہن کشمالہ بھٹی نے 2004ءمیں پولیس کی ملازمت حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل
کی۔ انہوں نے ملازمت کے ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی
خیر پور سے ایم اے انگلش کیا۔ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی چھوٹی بہن شمائلہ
بھٹی نے بھی پولیس فورس کو جوائن کیا۔ ان کے خاوند بھی پولیس میں ہیں۔ چھوٹی بہنوں
کومل بھٹی اور ماریہ بھٹی نے حال ہی میں پولیس فورس جوائن کی ہے۔
دو کمروں پرمشتمل مکان میں پروش پانے والی ان ہونہار بیٹیوں کے والد محمد انور کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں لیکن بیٹیوں کی کامیابی نے ان کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ ان کی چاروں بیٹیاں بھی پولیس سروس کو اپنا فخر قرار دیتی ہیں۔ وہ ناصرف دل و جان سے قوم کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہیں بلکہ ملازمت کی ذمہ داریوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے لئے بھی کوشاں ہیں۔

روزنامہ پاکستان

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں