ہفتہ، 8 جولائی، 2017

مسلسل 48سال سے درخت لگانے والا عبدالصمد

بنگلا دیش کے ایک باہمت شخص نے پہلا درخت 12 سال کی عمر میں لگایا تھا اور تب سے وہ اب تک روزانہ ایک درخت لگا رہے ہیں اور یہ سلسلہ 48 سال سے جاری ہے۔عبدالصمد شیخ اب تک 50 ہزار سے زائد درخت لگا چکے ہیں اور روزگار کے لیے سائیکل رکشہ چلا کر ایک دن میں مشکل سے 150 پاکستانی روپے کماتے ہیں۔ درختوں سے محبت کی بنا پر انہیں ’درخت والا عبدالصمد‘ کہا جاتا ہے۔بنگلہ دیش کے شہر فرید پور سے تعلق رکھنے والے عبدالصمد شہر کے شجرکاری محکمے سے ہر روز ایک پودا لاتے ہیں اور اسے زمین پر لگاتے ہیں۔ عبدالصمد کہتے ہیں کہ اگر وہ کسی دن درخت نہ لگائیں تو انہیں رات کو نیند نہیں آتی۔ وہ حکومتی اراضی پر درخت اگاتے ہیں تاکہ کوئی اسے نقصان نہ پہنچا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جانوروں سمیت تمام مخلوق سے محبت کرتے ہیں لیکن درخت سب سے عزیز ہیں، درختوں کو روزانہ پانی دیتا ہوں اور ان کا خیال رکھتا ہوں۔ اگر کوئی انہیں نقصان پہنچاتا ہے تو میں احتجاج کرتا ہوں اور لڑ بھی جاتا ہوں۔ لیکن وہ روزانہ اپنے پیسوں سے پودے خریدتے ہیں جس پر کبھی کبھی ان کی بیوی ناراض بھی ہو جاتی ہیں۔اب عبدالصمد کے ہاتھوں سے لگائے گئے ہزاروں پودے تناور درختوں میں بدل چکے ہیں۔ لوگ ان کی تعریف کرتے ہوئے عبدالصمد کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہیں۔ اس محنت اور مستقل مزاجی پر عبدالصمد کو حال ہی میں 1200 ڈالر کا انعام بھی دیا گیا ہے۔

روزنامہ ایکسپرس

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں