تنقید کرنے کے طریقے:
1۔ سینڈوچ رول
جب آپ تنقید کرنے
لگیں تو پہلے تھوڑی سی تعریف کیا کریں پھر
درمیان میں تنقید کریں
اور پھر آخر میں تعریف کریں۔مثال کے طور آپ کہیں آپ نے دوچار کام بہت اچھے
کیے ہیں وہ آپ کو وقت یاد ہے کہ ہر چیز کو
ترتیب سے کر لیا کرتی تھی مگر آجکل
لگ رہا ہے کہ اس طرح نہیں ہو رہا لگ رہا ہے معاملہ ٹھیک نہیں ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے جتنی آپ میں خوبیاں ہیں
آپ ٹھیک کر لوگی۔
2۔ لکھ کہ بات کیا کریں
دونوں ساتھی یہ طے کر لیں
کہ آپس میں لکھ کر بات کیا کرنی ہےآپ چا ر دن لکھ کر بات کریں جو گلے شکوئے
ہیں لکھ لیں پھر اس کو ایک جگہ پر رکھ دیں اور اپنے ساتھ کو
کہہ دیں اسے دیکھ لینا بہتر ہے کہ آپ ایک ڈائری بنا لیں اسے آپ تب ہی کھولیں جب آپ کو ضرورت ہو۔ آپ یہ کر کے دیکھیں آپ کی زندگی میں ویسے ہی مزا آجائے
گا۔یاد رکھیں محبت ، عزت کے لیے کوئی جگہ نہیں چاہیے ہوتی لیکن لڑائی کے لیے اصول ضابطےبنائے جا سکتے ہیں
۔
3۔ ان ڈائریکٹ نتقید کریں
"آکھاں تی نو تے
سنواں نوں نو" اس طریقہ میں بات کسی کو کی جاتی ہے جبکہ کہی کسی اور کو جاتی
ہے یہ طریقہ تھوڑا سہی نہیں ہے جو لوگ
سمجھدار ہوتے ہیں وہ سمجھ جاتے ہیں یہ
مجھے کہا جا رہا ہے اس کا حل یہ ہے کہ
نتقید میں شدت پیدا نہ کریں اس میں نرمی
رکھیں باتیں زیادہ ہوں اور اس میں تنقید
کم ہو۔
4 تنقید کو کبھی لڑائی نہ بننے دیں
تنقید ایسے ہے جیسے کسی
کو چٹکی کاٹی اور آگے نکل گئے بالکل تنقید
بھی اسی طرح ہونی چاہیے جو ساتھی صرف باتیں ہی محسوس ہوں یہ نہ ہو
کہ آپ کی تنقید اتنی سخت ہو کہ لڑائی کا سبب بن جائے کبھی بھی ساتھی کو
نیچہ نہ دیکھائیں یہ بھی لڑائی کاسبب بنتاہے۔
خوشگوار زندگی بنانے کے لیے سب سے بہترین چیز یہ ہے کہ آپ اپنے ساتھی کی تعریف
کریں تعریف کرنے کی عادت اپنائیں ۔ جب آپ
فارغ ہوں تو اپنے ساتھی کے مثبت
پہلوؤں کی ایک فہرست بنائیں پھر آہستہ آہستہ ان کو اپنی
عادات بناتے جائیں اگر آپ اپنے ساتھی کی چار خوبیوں کی تعریف کرتے
ہیں تو پانچویں خودبخود پیدا ہو
جائے گی تعریف بندے کو اور بڑا کر دیتی ہے
(Workshop, Husband & Wife Relationship, Syed Qasim Ali Shah)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں