شک کی بنیادی وجوہات :
1۔ بعض اوقات لڑکی کی تربیت
ایسی ہوئی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے شک
کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے اگر لڑکی کی والدہ شکی مزاج ہے تو
اس بات کا زیادہ امکان ہو گا کہ لڑکی بھی شکی مزاج ہو ۔
2 مرد یا
عورت کے دل میں کسی وجہ سے یہ بات
بیٹھ جانا کہ میرے ساتھی کا شادی سے پہلے کسی دوسرے مرد یا عورت کے ساتھ تعلق تھا یہ چیز شک کا سبب
بنتی ہے اگر کوئی ایسا معاملہ ہے
تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں ۔
3۔ بعض اوقات اردگرد کے حالات و
واقعات ایسا ذہن بنا دیتے ہیں کہ وہ دنیا کے
واقعات کو دیکھتے ہوئے اپنے ساتھی
میں بھی وہی چیزیں دیکھنا شروع کر دیتےہیں اور یوں شک پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
4۔ بعض اوقات
شوبازی شک کا سبب بنتی ہے ہو سکتا ہے
شوبازی آپ کے لیے تسکین کا باعث توہو مگر ممکن ہے آپ کے ساتھی کے ذہن میں شک پید ا کر دے۔
جب انسان کے اندر کسی طرح کا شک پیدا ہوتا ہے وہ اند ر سے کھوکھلا ہو جاتا ہے۔ شیطان کے لیے آئیڈیل میاں بیو ی وہ ہوتے ہیں
جن کے درمیان شک ہوکیونکہ وہ سب سے زیادہ
میاں بیوی کے جھگڑے پر خوش ہوتا ہے۔شکی انسان ہر چیز کو شک کے کھاتے میں ڈال لیتا
ہے اور شک نفسیاتی بیماری کی طرف لے جاتا
ہے۔
احتیاط کے طور پر جن لوگوں کی ابھی تک شادی نہیں ہوئی وہ
کبھی شکی بندے سے شادی نہ کریں کیونکہ عام طور پر مرد یا عورت کے ذہن سے کوئی چیز
نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
(Workshop,
Husband & Wife Relationship, Syed Qasim Ali Shah)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں