جمعہ، 4 نومبر، 2016

قدرتی صلاحیتوں کی علامتیں


جس کا م کےلیے انسان پیدا ہوا ہوتا ہے  اس کام میں انسان کو ذاتی اطمینان  پیدا ہوناشروع ہو جاتا ہے انسان ہمیشہ فیصلہ اس بات پر کرتا ہے کہ مجھے اطمینان کہاں سے ملے گا انسان پر سب سے بڑی رحمت جو اللہ تعالیٰ نے کی  اس نے انسان کو بوریت  عطا کی ہے  کیونکہ بوریت ہمیں بتاتی ہے کہ  ہم نے کیا کرنا ہے  اور کیا نہیں کرنا  جس  کام  کے لیے ہم نہیں ہوتے اس کام میں ہمیں بوریت ہونے لگ پڑتی ہے اندر سے جواب آتا ہے کہ یہ کام میرا نہیں ہے ۔ جس کام کو کرتے ہوئےمعاوضے کی پروا ختم  ہو جائے  اس کام کے لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کو پیدا کیا ہوتا ہے۔  تھری ایئڈٹیس فلم  کے آخر میں ایک  کردار کا  یہ جملہ" میں تھوڑے پیسے کما لوں گا پاپا  لیکن مجھے اطمینان تو ہو گا۔"
چاہتے نہ چاہتے جس کام کے لیے آپ کو پیدا کیا ہوتا ہے  آپ کا دشمن بھی تعریف کر دیتا ہے  انسان دنیا میں واحد مخلوق ہے  جس کی کھانے کی ڈیشوں  کے ساتھ ساتھ  ایک اور ڈش  بھی ضروری ہوتی ہے  اور وہ ہے تعریف ہمیں آگے جانے کے لیے تعریف کی ضرورت ہوتی ہے اگر آ پ میں کوئی صلاحیت ہے  آپ اسے لاکھ چھپائیں تعریف آنے لگ پڑتی ہے ۔
جس کام کےلیے اللہ تعالیٰ نے آپ کو پیدا کیا ہوتا ہے  اس کام کو کرتے ہوئے  آپ وقت کی قید سے آزاد ہو جاتے ہیں  اس میں آپ کو تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوتا  جو صلاحیت آپ کے پاس ہوتی ہے  اس کی معلوما ت  چاہتے نا چاہتے  اکھٹی ہونا شروع ہو جاتی ہے  آپ کا دل کرتا ہے  کہ میں اس کا پتا کروں اللہ تعالیٰ نے انسانوں سے کام لینا ہوتا ہے  ان کو آگے بڑھانا ہوتا ہے ان کو ثابت  کرنا ہوتاہے وہ زمین پر میرا خلیفہ  ہے  اس لیے اللہ تعالیٰ نے  انسان کو یہ سفر  دیا ہے کہ وہ اپنے آ پ کو  جانیں۔ 

(Professional Ethics, Syed Qasim Ali Shah)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں