آج ہم اگر اپنے آپ سے سوال کریں کہ ہماری آمدنی دس سال پہلے زیادہ تھی یا آج زیادہ ہے تو جواب ملے گا آج زیادہ ہے سہولتوں کی بات کریں تو پہلے زیادہ تھیں یا آج تو 95 فیصد جواب ملے گا آج، تو پھر ہمیں پریشانی کس چیز کی ہے۔ ہم لوگ اپنی آج کی زندگی کو دس سال پہلے کی زندگی سے کمپیئر کریں تو ہمیں حیرت ہو گی۔ دس سال پہلے ہر شخص کے پاس موبائل نہیں تھا آج ہے۔دس سال پہلے موبائل کی کال دس روپے فی منٹ تھی آج ایک روپے سے بھی کم ہے۔ دس سا ل پہلے منرل واٹر نہیں تھا آج ہے۔ دس سال پہلے سٹرکوں پر نئی گاڑیاں نہیں تھیں آج ہر تیسری گاڑی نئی ہے ۔ دس سا ل پہلے اتنی سٹرکیں نہیں تھیں آج ہیں ۔دس سال پہلے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ اسائش سمجھی جاتی تھی لیکن آج یہ ہماری زندگی کا حصہ ہے ۔ دس سال پہلے کی زندگی سے آج کی ہماری زندگی کہیں زیادہ بہتر ہے لیکن اس کے باوجود ہم لوگ پریشان ہیں، ہم شاکی ہیں اور مایوس بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں؟
"اس کی وجہ صرف اور صرف اپنے نصیب پر خوش ہونے کے آرٹ کی کمی ہے"
خوش نصیب، جاوید چوہدری

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں