ہماری زندگی میں اچھے لوگ، اچھی باتیں، اچھی تجاویز، اچھے مشورے اور اچھے فقرے رزق کی طرح ہوتے ہیں ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات جس طرح ایک ایک لقمہ رزق دیتی ہے اور اگر یہ رزق کے معاملے میں ہم سے خوش ہو جائے یا اس کو ہم پر رحم آ جائے تو یہ ہمارے لیے رزق اور کرم کے سارے دروازے کھول دیتی ہے اور ہم دیکھتے ہی دیکھتے بل گیٹس اور ملک ریاض بن جاتے ہیں ۔ باکل اسی طرح حکمت اور دانائی سے بھرے فقرے بھی اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت ہوتے ہیں ، ہم جب زندگی کی چکی میں پس پس کر تھک جاتے ہیں یا وقت کہ لہریں ہماری چٹان سے ٹکرا ٹکرا کر ہمیں ریت کے ذروں کی طرح باریک کر دیتی ہے تو اس وقت اچانک اللہ تعالیٰ کو ہم پر رحم آ جاتا ہے یہ ہمیں اللہ کے خاص بندے کے پاس لے جاتا ہے اور وہ بندہ ہمیں ہمارے حصے کا مشورہ، تجویز یا فقرہ عنایت کر دیتا ہے اور یوں ہمارے حالات کی تمام گانٹھیں کھل جاتی ہیں۔
خوش نصیب، جاوید چوہدری

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں