جمعرات، 17 نومبر، 2016

والدین سے دعائیں لیں


ہم ساری زندگی  بابو ں کی تلاش کرتے ہیں ، درویشوں  کو ڈھونڈتے ہیں ، ہم ساری زندگی  کسی مخدوم کو ، کسی سرکار کو ، کسی بڑے انسان کو  ڈھونڈتے ہیں کہ وہ ہمارے لیے دعا  کرے تو ہمارا  نصیب بدل جائے  ہم کیوں بھول جاتے ہیں  کسی بڑی سرکار ، کسی مخدوم ، کسی باباجی سے زیادہ  طاقتور دعا  ہمارے والدین کی دعا ہے  ہم ساری زندگی اپنے والدین  کو راضی نہیں کرتے  ہم کبھی اپنی بوڑھی ماں کی طرف مڑ کر  نہیں دیکھتے   ہم کبھی اپنے بوڑھے باپ کی طرف مڑ کر  نہیں دیکھتے،  اندازہ کریں کس قدر اخلاص سے  ماں نے آپ کو پالا ہے ، کس قدر اخلاص سے باپ نے  رزق کما کے آپ کو پالا ہے اگر آپ ان کی خدمت کرنے لگ پڑتے ہیں  آپ دل سے ان کی عزت کرنے لگ پڑتے ہیں  چہ جائیکہ عقل سے آپ سے بہت کم ہوں  لیکن پھربھی آپ ان سے محبت  و ادب اور شفقت سے پیش آتے  ہیں اور اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو سامنے رکھتے ہیں  کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے  کہ جب آپ کے والدین بوڑھے ہو جائیں  تو انہیں اف تک نہ کہیں  اگر آپ والدین کی قدر کرتے ہیں  تو یاد رکھیں  تو پھر آپ کو دعا کے لیے کہنا نہیں پڑتا  کیونکہ دعا پھر ان کے دل سے نکلتی ہے ۔
(From Library, Syed Qasim Ali Shah)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں