منگل، 8 نومبر، 2016

موٹیویٹ کیسے رہا جائے


جتنے بھی پروفیشن ہیں ان میں دیکھا گیا ہے  جب بھی کوئی کسی پروفیشن کو اپناتا ہے تو اس وقت اس کی موٹیویشن بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے  وہ وقت گزارتا ہے اس کا موٹیویشن گراف کم ہو تاجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے  کبھی سوچا ہی  نہیں  ہوتا کہ موٹیویشن ایک ذہنی سوچ ہے ۔ موٹیویشن ایک ایسی چیز ہے جو تبدیلی لے کر آتی ہےاسی کی وجہ سے  نتائج ملتے ہیں اگر موٹیویشن کو بچا کر نہ رکھا جائے تو پھر یہ نہیں رہتی  موٹیویشن کو برقرار رکھنے کے لیے  ان باتوں  پر عمل کرنا چاہیے:
1۔         ذہنی سوچ
ذہنی سوچ دو وجوہات  کی وجہ سے خراب  ہوتی  ہے پہلی  بیرونی  وجوہات اور دوسری  اندرونی ، بیرونی وجوہات چاہے  جتنی مرضی ہوں  اگر آپ کے اندر جوش ہے تو پھر ساری بیرونی وجوہات ماند  پڑھ جائیں گی لیکن سب سے مشکل اندرونی وجوہات ہوتی ہیں ان سے جنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اگر ہم اپنی ذہنی وجوہات کو نہیں  توڑتے تو پھر  موٹیویشن کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ہم لوگوں کے بعض ایسے یقین ہوتے ہیں جو بار با ر ہماری ذہنی سوچ کو توڑتے ہیں مثا ل کے طور پر لوگوں کی اکثریت اپنے کام کا فوری  نتیجہ لینا چاہ رہی ہوتی ہے اسی جلد بازی کی وجہ سے ان کی ذہنی سوچ ٹوٹ جاتی ہے۔ دنیا میں کچھ کام ایسے  ہوتے ہیں جن کے نتائج فورا نہیں ملتے ۔
2۔         تجربات
لوگوں کے کچھ نہ کچھ ایسے تجربات ضرور ہوتے ہیں  جو  ان کے ویثر ن کو چھوٹا کر دیتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ استاد ہیں اور ایک دفعہ آپ کو عزت نہیں ملی اس تجربے کی وجہ سے آپ کی  موٹیویشن  چھن گئی  یہ ایسا لمحہ ہوتا ہے کہ اس وقت آپ نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور اس تجربے کا اپریشن کر نا ہوتا ہے  جب  آپ  اپریشن کرتے ہیں تو پتا چلتا ہے اصل یہ سب ایسا نہیں تھا  یہ صرف میرا تجربہ تھا ۔جب آپ  واقعے کو تجربے کے طور پر لیتے ہیں  تو پھر موٹیویشن برقرار رہتی ہے۔
3۔         پرشیین فالٹ
ایران کی تاریخ بڑی پرانی  ہے یہاں پر کچھ کام ایسے ہیں جو صدیوں  سے چلے  آ رہے ہیں جیسے  قالین بنانے کا کام صدیوں سے ہو رہا ہے  ان جیسا قالین دنیا میں اور کوئی نہیں بناتا انہوں نے اپنے قالین کے اندر ایک تبدیلی یہ کی کہ جب یہ اپنی چیز بنا لیتے تھے تو اس کے کنارے کو تھوڑا سا کاٹ دیتے تھے  یہ اس لیے کرتے تھے کہ ہم سب سے  بہتر اور اعلیٰ نہیں ہوسکتے اعلیٰ ترین ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے قالین کے کونے کو کاٹنے کو پرشیین فالٹ کہا جاتا ہے یہ ایک محاورہ بن چکا ہے  جس کا مطلب ہے کہ ساری چیز ٹھیک ہے مگر اس میں تھوڑی سی خرابی ہے ۔ قدرت ہمیں پرشیین فالٹ کے ساتھ پید ا کرتی ہے ہم میں کوئی انسان مکمل  نہیں ہوتا ہمارے اندر کوئی نہ کوئی خلاء ، چھوٹا سا نفسیاتی مسئلہ  ضرور ہوتا ہے یہ وقت کے ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے ہمیں اس کو منظم کرنا ہوتا ہے ۔جو بندہ اپنی سوچ کو اپنے آپ سے بچا لیتا ہے  وہ نتائج دینا شروع کر دیتا ہے ہم نے ذہنی سوچ کو اپنے آپ سے بچانا ہوتا ہے اگر آپ اپنی ذہنی سوچ کو بچا لیتے ہیں اس کا مطلب ہے آپ بہت بڑے انسان ہیں ۔ 
4۔         محرومی
  محرومی ہمیشہ  موٹیویشن پیدا کرتی ہے جب آپ دیکھتےہیں کہ آپ کے پا س سارے وسائل ہیں  اور آپ نتائج  بھی  دے  رہے ہیں تو موٹیویشن  بہت کم ہو گی یا نہیں ہو گی دوسری طرف کچھ لوگ جن کے پاس وسائل کم ہیں لیکن اس کے باوجود وہ نتائج دے رہے ہیں  تو دراصل ان کا وسائل نہ ہونے کے باوجود نتائج دینا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ان کے اندر موٹیویشن ہے ۔ موٹیویشن ہمیشہ موازنہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ ختم بھی موازنے سے ہوتی ہے جب بھی آپ موٹیویشن لینا چاہتےہیں تو آپ اس محروم کو دیکھیں جو اپنی محرومی کے باوجود کامیاب ہے مثال کے طور پر راجن پور میں رہنے والا ایک شخص نتائج  دے رہا ہے جبکہ ایک شخص لاہور میں رہتے  ہوئے بھی نتائج نہیں دے  رہا  تو لاہور والا راجن پور والے  کو دیکھ کر موٹیویٹ ہو جائے گا۔موٹیویٹ ہونے کے لیے ہمارے پاس کچھ ایسی مثالیں ضرور ہونی چاہییں جو ہم سے کم  ہیں لیکن پھر بھی  ہم سے  زیادہ  نتائج دے رہے ہیں  وہ لوگ جنہوں نے اپنا آغاز  زیرو سے شروع  کیا ہوتا ہے اور وہ کسی مقام پر پہنچ چکے ہوتے ہیں  وہ آپ کی موٹیویشن کا ذریعہ  بنتے ہیں ۔
5۔         یقین
انسان کی موٹیویشن ایک بہت بڑ ا ذریعہ اس کا یقین ہوتا ہے اگر آپ کے اندر یقین  ہے پھر آپ جس کام کو پکڑیں گے وہ کر جائیں گے جتنے غیریقینی پیدا کرنے والے لوگ ہوتےہیں  یہ موٹیویشن ختم کرنے والے لوگ ہوتےہیں۔ جب معاشرہ بہتری کی طرف جانے لگ پڑتا ہے تو پھر اس  میں  ایسے لوگ پیدا ہوناشروع ہو جاتے ہیں  جو یقین پیدا کرتےہیں  جب معاشرے میں یقین آ جاتا ہے  تو پھر معاشرے میں موٹیویشن آ جاتی ہے اور معاشرہ ترقی کر نا شروع  کر دیتاہے۔بہت سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں  جو اپنے شعبے میں  تو زیادہ بہتر نہیں ہوتے مگر وہ دوسروں کو موٹیویٹ  بہت اچھا کر دیتے ہیں وہ دوسروں میں یہ یقین پیدا کر دیتے ہیں کہ تم  کر سکتے ہواگر سسٹم میں ایسے لوگ موجود ہیں تو پھر آسانی سے لوگوں میں یقین پیدا کیا جا سکتا ہے۔
6۔         ویثرن
 ویثر ن کا مطلب ہے موجودہ وقت میں رہتے ہوئے آنے والے وقت کو دیکھنا بےشمار کام  ایسے ہوتے ہیں جنہیں کر کے دیکھانا ہوتا ہے  جب آپ کر کے دیکھاتے ہیں تو معاشرے کو پتا لگ جاتا ہے  حضرت واصف علی واصفؒ فرماتے ہیں"دریا کی ایک بڑی صفت ہے جب وہ ایک بار جہاں سے گزر جاتا ہے وہاں نشان چھوڑ جاتا ہے" جن معاشروں میں اچھے استاد کچھ دے کر گئے ہوتے ہیں وہاں پر ان کے  نشان رہ جاتے ہیں ۔ جس کے پاس موٹیویشن ہوتی ہے اس کی کام کرنے کی رفتار تیز ہوتی ہے کیونکہ  اس میں کچھ کرنے کی تڑپ ہوتی ہے اگر بندہ گاڑی چلا رہا ہو اور اس کو سامنے کچھ نظر نہ آ رہا ہو تو پھر 120 کی سپیڈ  اس کی موت ہوتی ہے  اسی طرح  آپ کوئی تصویر بنانا چاہ رہے ہوں  لیکن ویثرن نہ ہوپھر 120 کی سپیڈ بھی کام نہیں آئے گی یہی ویثر ن اگر قوموں میں ہوتو وہ آگے نکل جاتی ہیں  یہ معاشروں میں ہوں وہ آگے نکل جاتے ہیں ۔ دنیا میں جتنے لوگ کچھ کر کے دکھانے والے ہوتےہیں وہ ویثرن والے لوگ ہوتےہیں ۔مصطفی محمود کہتےہیں  "کچھ لوگ غلامی   سے آزادی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں  اور کچھ لوگ غلامی کی شرائط کو  بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں" ویثرن والے لوگ تنخواہ بڑھنے کا انتظار نہیں کرتے جو بندہ غلامی کی قیمت بڑھاتا ہے اس کا ویثرن نہیں ہوتا اس کا مقصد صرف زندگی  اور بچے پالنے ہوتےہیں جس نے کچھ کرنا ہوتا  ہے اس کا ویثر ن بڑا ہوتا ہے ۔
7۔         تبدیلی کو قبول کرنا
سٹیفن ہاکنگ کہتا ہے "تبدیلی کو قبول کرنے والا موٹیویٹ ہوتا ہے"اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اگر آپ نے بڑی تبدیلی لے کر آنی ہے  تو پہلے  اپنے آپ کو تبدیل کریں اگر اندر تبدیلی نہیں آئے گی تو پھر باہر بھی نہیں آ سکے گی موٹیویشن ہمیشہ تب زیادہ  ہوتی ہے  جب قول و فعل میں تضاد نہیں ہوتا ۔ تقوی ٰ بہت بڑی چیز ہے اور ہمیں سب سے پہلے اپنے پروفیشن میں متقی بننا ہوتا ہے اگر ہم اپنے پروفیشن میں متقی نہیں ہیں  تو پھر تقویٰ نہیں آتا حضرت امام احمد بن حبنلؒ  کے پاس ایک بڑھیا آئی  اور اس نے کہا  کہ امام صاحب میں نے ایک فتویٰ لینا ہے  کہ رات کو میں نے سوت کاتا ہے چاند کی روشنی تھی  سوت کاتتے ہوئے پاس سے ایک کافلہ گزرا  انہوں نے مشعلیں اٹھائی ہوئی تھیں اس کی وجہ سے روشنی کی مقدار بڑھ گئی  جس کی وجہ سے میرے سوت کاتنے کی رفتا ر تیز ہو گئی  میں نے  یہ پوچھنا ہے کہ اس وقت جو سوت کاتا ہے وہ ہلا ل ہے یا حرام آپؒ رونے لگ پڑے  اور کہنے لگے کہ میں اس کا جواب دینے کے اہل نہیں ہوں  دوسری بات یہ ہے کہ یہ سوال کسی چھوٹے بندے کا نہیں ہو سکتا بتاؤ تم کون ہو انہوں نے جواب میں حضرت بشر حافی ؒ کی ہمشیرہ ہوں نتیجہ یہ نکلا جو کام  ہم کر رہے ہیں  اگر ہم خود اس کی مثال نہیں ہیں پھر کبھی موٹیویشن نہیں آئے گی موٹیویشن  کے لیے سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ وہ چیز واقعی ہی  آپ کے پاس موجود ہو ۔
8۔         خواب
دنیا کے جتنے موٹیویٹ لوگ  ہوتے ہیں وہ خواب دیکھنے والے ہوتے ہیں  ایک تحقیق کے مطابق  دنیا میں  سب سے پہلے کرسی ٹیکسلا کے پاس  بنائی گئی وہ لوگ ایسا پتھر تلاش کرتے  تھے جس کے ساتھ ٹیک  لگا کر بیٹھا جا سکے  وہ اس کو کرسی بنا لیتے تھے یہ ایک خیال تھا کہ ٹیک لگا کر بیٹھنا چاہیے اور وہ کرسی ہوتے ہوتے آج کہاں یہاں  تک  پہنچی ہے۔دنیا میں پہلا خیال لانے والا خواب دیکھنے والا ہوتا ہے اگر آپ اپنےکام میں خواب دیکھنے والے ہیں تو پھر آپ کے پاس انرجی  اور موٹیویشن زیادہ  ہو گی اسی لیے کہا جاتا ہے کہ کبھی خواب دیکھنا بند نہ کریں  بابا جی اشفاق احمد  کہا کرتے تھے کہ "وہ قومیں غریب ہوتی ہیں جو خواب نہیں دیکھتی اور وہ لوگ بھی غریب ہوتے ہیں جو خواب نہیں دیکھتے"ستھ گورڈن کہتا ہے  "اگر تم نے خواب دیکھنے والے لوگ ختم کر دیئے  تو  پھر معاشرے بھی ختم ہو جائیں گے" وہ معاشرے تباہ ہو جاتےہیں جن میں خواب دیکھنے والے لوگ نہیں ہوتے  یا لوگ خواب دیکھنا چھوڑ دیتے ہیں ۔
 (What is Motivation & how to get Motivated, Syed Qasim Ali Shah)    

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں