ایک کام یہ کریں کہ آج ہی بیٹھ کر اپنی موٹیویشن کےذرائع
لکھیں یہ ہرایک کے مختلف ہوتے ہیں یہ ایک
طرح کے نہیں ہو سکتے ممکن ہے کسی کو موٹیویشن کہانی اچھی نہ لگے ۔ اپنے اندر جھانک
کر اپنی روح کی تسکین ڈھونڈیں وہ کوئی بھی
چیز ہو سکتی ہے وہ عبادت ہو سکتی ہے، ذکر ہو سکتا ہے، سفر ہو سکتا ہے،میوزک ہو
سکتا ہے،پڑھانا ہو سکتا ہے۔ اپنے پانچ چھ کام تلاش کریں اور ساتھ ہی دو تین لوگ
تلاش کریں جن سے موٹیویشن ملے وہ ضروری نہیں ہے
کہ استاد ہی ہوں وہ دوست ہو سکتا ہے بعض دوست زندگی کے بڑے معاون دوست ہوتے
ہیں وہ آپ کے ساتھ کندھا ملا لیتے ہیں۔کوئی ایسا بوڑھا آدمی تلاش کریں جس کے اندر
انرجی ہے، زندگی کا تجربہ ہے اور وہ کچھ سکھانا چاہتا ہے وہ بندہ بڑے کا م کا ہوتا
ہے اور ایسا بڑھاپا آپ بھی سوچیں پھر جینے کو دل کرے گا۔
ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہم اتنی ناکام زندگی گزارتےہیں کہ پھر سکھانے کے لائق کچھ نہیں ہوتا،ہمارے پاس
سمجھانے کو کوئی چیز ہی نہیں ہوتی ۔ آپ کے پاس ایسے دوست ہونے چاہئیں جن کے پاس
قدرت کی طرف نعمتیں ملی ہوتی ہیں ۔جو
قدرتی طور پر پرجوش ہوتے ہیں ان کے اندر یہ صفت ہوتی ہے کہ ان کی بات چیت ، ان کے
جملے ، ان کا ساتھ ، ان کا اسٹائل ہوتا ہے
یہ ساری صفات ان کی
خود اعتمادی کی وجہ بنتی ہیں جب وہ خود اعتماد ہوتا ہے اور اپنے ساتھ والوں کو
بھی خود اعتماد کرتا ہے۔ہم نے ہر چیز پر
کام کیا ہوتا ہے ، ہم اچھے کپڑے پر کام کرتے ہیں،اچھے کھانے پر کام کرتےہیں مگر ہم
اچھی سوچ پر کام نہیں کرتے۔ہمیں اچھی سوچ کے لیے بھی دوست چاہییں۔بعض جگہوں پر
ہمیں کتاب پڑھ کر مسئلہ حل نہیں کرنا ہوتا
اس کے لیے ہمیں بند ہ درکار ہوتا ہے۔ جب آپ کو سورس مل جائیں تو پھر ان کی قد ر
بھی کریں کیونکہ یہ بڑے قیمتی لوگ ہوتے ہیں کیونکہ یہ آپ میں انرجی پیدا کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں