خوشیاں کبھی اچانک نہیں آتیں ان کو پیدا کرنا پڑتا ہے۔ بٹن دبانے پڑیں گے، لائٹ
جلانی پڑے گی تب جا کر روشنی ہو گی۔اگر آپ زندگی میں خوشیاں چاہتے ہیں تو پھر آپ
خوشیاں پیدا کریں ایسے ذرائع پیدا کریں کہ جس سے خوشیاں آئیں ایسے بہانے تلاش کریں
جو خوشیوں کا سبب بن سکیں۔اپنا من مار کر ایک دوسرے سے معافی مانگا کریں جو اپنا
من نہیں مارتے یاجن کے اند ر میں ہوتی ہے
ان کے تعلقات اتنے خوشگوار نہیں ہوتے۔معاف کیا کریں اور معافی دیا بھی کریں یہ دونوں چیزیں زندگی میں کبھی ختم نہیں ہونی
چاہییں بلکہ یہ آپ اپنی زندگی کا اصول بنا
لیں۔گھر کی زندگی میں جو وسائل ہیں ان کی
قدر ضرور کریں۔ وسائل تین طرح کے ہوتے ہیں۔
1۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو مہلت
دی ہے
یہ بہت بڑی نعمت ہےاللہ تعالیٰ نے آپ کو جوانی دی ہے ایک دوسرے کا اچھاساتھ دیا ہے اور بہت اچھا وقت دیا ہے اس
کی قدر کریں لوگ سب سے خوبصورت وقت لڑائیوں میں گزارتے ہیں اور جب وقت گزرجاتا ہے اس کو اچھا بنانے کی فکر میں لگ
جاتے ہیں ۔جب آپ نعمتوں کی قدر کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ برکت ڈال دیتا ہے۔
2۔ پیسہ اوراور آسائشیں ان کی قدر ضرور کریں ان کا اچھا استعمال ا ن کی
قدر ہے سنبھالنا ان کو بچا کر رکھنا قدر نہیں ہےمثال کے طور پر آپ کے پاس گاڑی ہے اس کو گھر میں
سنبھال کر رکھنا قدر نہیں ہے بلکہ
اس کا اچھا استعمال قدر ہے۔
3۔ اپنے بیوی بچوں پر خرچ کر کے
خوش ہوا کریں کبھی اس کا گلہ شکوہ نہ کریں اور نہ ہی اس کی تشہیر کریں جن نعمتوں سے اللہ تعالیٰ
نے آپ کو نوازہ ہے ان میں سے اپنی فیملی پر ضرور خرچ کریں یہ زندگی کا اصول بنائیں۔
(Workshop,
Husband & Wife Relationship, Syed Qasim Ali Shah)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں