پیر، 21 نومبر، 2016

زاکو پانا


زاکو پانا پولینڈ کے جنوب میں واقع ہے، یہ ملک کا بلند ترین شہر ہے۔ یہ شہر سردیوں میں برف میں دفن ہوتا ہے اسے آپ سوات یا مری بھی کہہ سکتے ہیں۔ شہر میں سینکڑوں چھوٹے بڑے ہوٹل ہیں لیکن یہ سیاحوں کی ضرورت کو پورا نہین کرتے لہذا سینکڑوں پے اینگ گیسٹ ہاؤس، اور رومز ہیں۔شہر میں ریستوران، چائے خانے، کافی شاپس، بارز اور ڈسکوز بھی ہیں۔یہاں کے لوگ گرم کپڑوں کے اوپر گرم جیکٹ پہن لیتے ہیں، گلے میں مفلر باندھتے ہین، سر پہ ٹوپی رکھتے ہیں، ہاتھوں میں دستاے چڑھا لیتے ہیں اور پاؤں میں لانگ شوز پہن لیتے ہین۔یہاں پر پہاڑی ریلوے ہے آپ ٹکٹ خریدیں ٹرین آپ کو پہاڑ کی چوٹی پر لے جائے گی ٹرین کے تین اطراف میں شیشے کی دیواریں ہیں تاکہ آپ باہر کا نظارہ کر سکیں۔پہاڑ پر چار سکینگ کے میدان ہیں جو چیئر لفٹس کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہاں پر برف پر چلنے والی گاڑیاں بھی چلتی ہیں جنہیں ڈاگ سلج اور ہارس سلج کہلاتی ہیں۔
(زاکوپانا کا اداس بےزار ناظر، جاوید چوہدری)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں