پیر، 21 نومبر، 2016

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ



حضرت اسماء رضی اللہ عنہما کے لخت جگر حضرت عبداللہ بن زیبر رضی اللہ عنہ نے ان کی زندگی میں ہی خلافت کا دعویٰ اور اپنی والدہ کے سامنے ہی جام شہادت نوش کیا۔ دشمن نے ان کی نعش کو تین دن سولی پر چڑھائے رکھا۔ بوڑھی والدہ کو جب معلوم ہوا تو فرمایا کہ کیا ہی اچھا سوار ہے اور کیا ہی اچھی سواری پائی ہے۔
قاتل حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ، حجاج بن یوسف آپ رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا کہ آپ نے مجھے عبداللہ کے معاملے میں کیسا پایا۔ آپ نے جواب دیا کہ تونے اس کی دنیا خراب کی اور اپنی عاقبت برباد کر لی۔
(تاریخ الانبیاء، ذوالفقار ارشد گیلانی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں