پیر، 21 نومبر، 2016

یتیم


دنیا میں کامیاب ہونے والے 82 فیصد لوگ یتیم، طلاق یافتہ والدین کے بچے یا پھر سنگل پیرنٹس کی اولاد ہوتے ہیں، سائنسی تحقیق کے نے ثابت کیا کہ یتیمی انسان کے اندر ایک عجیب فورس پیدا کرتی ہے یہ فورس انسان کو کہیں سے کہیں لے جاتی ہے ۔ اگر یتیمی بڑی طاقت نہ ہوتی تو اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ یتیم نہ ہوتے، یتیمی میں کوئی نہ کوئی ایسی طاقت تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی ﷺ کویتیم پیدا کیا اور پھر چھ برس کی عمر میں ان کے سر سے والدہ کا سایہ بھی اٹھ گیا ۔ اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں پتا چلے گا کہ دنیا کے زیادہ تر بڑے لیڈر، بڑے سپہ سالار بچپن میں یتیم ہو گئے تھے وہ یتیمی میں بڑے ہوئے اور پھر جوان ہوکر انہوں نے پوری دنیا کی شکل بدل دی، محرومی شائد انسان کی صلاحیتوں کے لیے کک ثابت ہوتی ہے اوریتیم کیونکہ اپنی ابتدائی زندگی میں دنیا بھر کی محرومیاں دیکھ لیتا ہے چنا نچہ یہ جوان ہونے تک زمانے کی تمام گرم ہواؤں کا ذایقہ چھک لیتا ہے
(عفریت، جاوید چوہدری)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں