دنیا میں جتنے لوگ ترقی کر جاتے ہیں ان میں ایک صفت
یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے کام سے زیادہ کام کرتے ہیں یونیورسٹی
کے طالب علم اس راز کو جاننے کے لیے
ایک جوس والے کے پاس گئے وہ جو س والا دن
میں لاکھوں روپیہ کماتا تھا انہوں نے جوس والے سے چند سوالات کیے:
سوال: " آپ اتنی سیل کیسے کر لیتے ہیں؟
جواب: "
گلاس کے ساتھ چھوٹا گلاس مفت ہے "
سوال: "یہ تو ہم اپنی کتابوں میں پڑھ رہے
ہیں کہ ہمیشہ احسان کریں ، کچھ زیادہ دیں ۔ آپ کو کیسے پتا چلا؟"
جواب : "چالیس بر س پہلے میں چھابڑی پہ
کینو بیچا کرتا تھا اور ایک درجن
میں تیرہ کینو دیتا تھا کسی نے کہا
کہ درجن تو بارہ ہوتے ہیں میں جواب
دیتا میرے تیراہ ہوتے ہیں جو بندہ تیرہ
نہیں دے سکتا وہ ترقی نہیں کر سکتااس نے کہا کہ رات کو ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ پیسے
کیسے لے کر جانے ہیں۔
گنگارام کہا کرتا تھا
کہ جس نے بھی قدرت سے بیوپار کیا وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتااپنے آپ سے سوال کیا کریں کہ میرے ملک نے مجھے کیا دیا اور میں
نے اپنے ملک کو کیا دیاحضرت واصف علی واصف ؒ فرماتے ہیں "دنیا میں جس کے آنے سے فرق پڑتا ہے اس کے جانے سے بھی فرق پڑتا
ہے۔"اگر آپ کے جانے سے دنیا کو پتا چلے تو پھر آپ بڑے انسان ہیں ، درویش ہیں پھر آپ اس کی بارگاہ میں
پیش ہونے کے قابل ہیں ۔
ستھ گورڈن اس وقت
دنیا میں مارکیٹنگ اور تعلیم
کے حوالے سے بہت بڑا
تھینک ٹینک ہے وہ کہتا ہے کہ "دنیا میں قدرت اس شخص پر ترقی لازم کر دیتی ہے
جو اپنا بہترین مفت میں دینے کو تیار ہو
جاتا ہے"۔ ویڈیو اور لائیو لیکچر میں فرق ہوتا ہے جب آپ لائیو لیکچر لیتے ہیں
یا آمنے سامنے ہوتے ہیں تو آپ جس مقام پر
جاتے ہیں یا ٹرینر لے کر جانا چاہتا
ہے اسے مقام یقین کہا جاتا ہے مقام یقین
علم کے مقام سے اگلامقام ہے یعنی جو میں جانتا ہوں اس پر میرا یقین کتنا ہے کیونکہ
اس یقین کے بعد اگلا قدم عمل کا آ جاتا ہے
دنیا میں بے شمار لوگ جاننے کے مقام پر کھڑے ہوتے ہیں مگر وہ یقین کے مقام پر نہیں ہوتے انہیں یقین نہیں ہوتا ۔لوگ اپنی نیکیوں پر شک کر رہے ہوتے ہیں یہ ایک
المیہ ہے باباجی اشفاق احمد فرمایا کرتے
تھے کہ "عین ممکن ہے کہ وائی بی جی کرنے والا ہو سکتا ہے بابا ہو" بڑے بڑے سادہ لوگوں میں یقین ہوتا
ہے وہ اپنے یقین اور ایمان پر مر مٹیں گے اس نقطے سے آغاز کہ اس چھوٹے سے قدم کو جس سے آپ اپنا سفر شروع کر رہے ہیں اسے چھوٹا
نہ سمجھیں۔
(Attitude,
Syed Qasim Ali Shah)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں