ہفتہ، 19 نومبر، 2016

غم


دنیا میں جب ایمان کے ساتھ غم شامل ہو جاتا ہے تو انسان کو ایسی قوت ملتی ہے جو راستے کی تمام مشکلوں، تمام مصیبتوں اور تمام مسائل کو ہٹاتی چلی جاتی ہے اور انسان کامیابی کی سیٹرھی تک پہنچ جاتا ہے۔غم اگر بری چیز ہوتی تو اللہ تعالیٰ حضور اکرمﷺ کی ذات کو اس سے ضرور محفوظ رکھتا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے برعکس غم کو رسول اللہ ﷺ کے دروازے کا دربان بنائے رکھا۔ ہمارے غم، ہمارے دکھ اور ہماری تکلیفیں ہمیں زندگی گزارنے، ہمیں آگے بڑھنے، ہمیں حالات کا مقابلہ کرنے اور ہمیں کامیابی تک پہنچنے کا حوصلہ دیتی ہے۔غم، دکھ اور تکلیف توانائی ہوتی ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہے کہ ہمارے اندر درد سہنے کی کتنی گنجائش موجود ہے اور جب ہمیں اپنی اس کیپسٹی کا علم ہو جاتا ہے تو زندگی ہمارے لیے آسان ہو جاتی ہے ۔
ہم نے بس اس غم کو سہنے،اس دکھ کر برداشت کرنے اور اس تکلیف کو اپنی طاقت کا آرٹ سیکھنا ہوتا ہے اور جب ہم یہ آرٹ سیکھ جاتے ہیں تو پھر دنیا کی کوئی مشکل، کوئی تکلیف اور دکھ ہمیں متاثر نہیں کرتا، ہم اپنے پاؤں پر کھڑے رہتے ہیں اور یہ استقامت ہمیں سمندر کے درمیان کھڑی ایسی چٹان بنادیتی ہے جس سے پہاڑ جتنی اونچی لہریں ٹکراتی ہیں اور پاش پاش ہو جاتی ہیں۔
)
غم کی دولت، جاوید چوہدری(

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں