آپ میں متعدد خصوصیات ہو سکتی ہیں، مگر آپ انہیں نظر آنداز کر رہے ہوں۔ ہر شخص میں کوئی نہ کوئی وصف ہوتا ہے۔ ممکن ہے آپ لمبے قد والے ہوں لیکن یہ خصوصیت آپ اس لیے نظر انداز کر جائیں کہ آپ کے کنبے میں ہر شخص لمبے قدوالا ہے۔ آپ کے دوستوں میں جس کا قد چھوٹا ہے ہو سکتا ہے کہ اس کے دل میں آرزو موجزن رہتی ہو کہ کاش وہ لمبے قد والا ہوتا۔ممکن ہے آپ کو موسیقی، ریاضی، گفتگو، تیراکی،جاز، طبیعیات یا ٹی۔وی کے پروگرام میں اچھی مہارت ہو۔
اس کے علاوہ جو آپ میں خصوصیات ہو سکتی ہیں۔
۔ علم کا وسیع
پس منظر، جو مطالعے یا سیرو سیاحت سے حاصل کیا گیا ہو
مختلف چیزوں کو جوڑنے میں ویسی ہی صلاحیت،
جیسی دھات جوڑنے والے کو حا صل ہوتی ہے
۔ حیوانات کے متعلق معلومات۔
۔ لباس، فرنیچر اور رنگوں کے بارے میں شوق
۔ پودے لگانے میں ایسی صلاحیت کہ جو بھی
لگائیں وہ پھلیں پھولیں۔
آپ میں کون کون سی خصو صیات ہیں اس کی لسٹ بنائیں
(خؤد اعتمادی بڑھائیے، سی گلبرٹ رین)
آپ میں کون کون سی خصو صیات ہیں اس کی لسٹ بنائیں
(خؤد اعتمادی بڑھائیے، سی گلبرٹ رین)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں